حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز) نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل
ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے آج حلقہ اسمبلی ناپلی
کے علاقہ وجئے نگر کالونی میں پیدل دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ صدر
مجلس کی وجئے نگر کالونی میں آمد کے ساتھ ہی مقامی عوام نے جگہ جگہ صدر
مجلس کا گلپوشی کرتے ہوئے انکا والہانہ استقبال کیا۔ صدر مجلس نے حلقہ
اسمبلی نامپلی کے مجلسی امیدوار جعفر حسین معراج سابق ڈپٹی میر جی ایچ
ایم سی کی کامیابی کے لئے مہم چلائی ۔نقیب ملت نے اس علاقہ کے مختلف محلہ
جات میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انتخابات میں مجلسی
امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرتے ہوئے مجلسی قیادت کو
مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ صدر مجلس نے اپنے دورہ کے موقع پر معمر حضرات اور
بچوں سے بھی ملاقات کی۔ صدر مجلس کے ساتھ مقامی مجلسی امیدوار جعفر حسین
معراج کے ساتھ ‘مجلسی صدور ‘معتمدین ‘ کارکناں و محبان مجلس کی بڑی تعداد
موجود تھی۔